Pak Rooh K Dariya Main || Sohail Randhawa || Masihi Geet || Lyrics
یسوع مسیح کے زندہ، بابرکت اور جلالی نام میں آپ سب کی سلامتی ہو۔ امید ہے خداوند میں آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اور مسیح یسوع میں مسرور رہیں اور راستی کے پھلوں سے بھرتے رہیں اور خداوند آپ کو بہت برکت دے۔
خداوند کے فضل سے آپ کی خدمت میں گیت کے اشعار (مصروں) کو تصویر کی صورت میں پیش کر رہا ہوں۔ تاکہ آپ لوگوں کو گیت گانے کے لیے کتابوں کو ساتھ رکھنا نہیں پڑے۔ خداوند کے فضل سے میں کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ گیت ویڈیوز کی شکل میں اور ان کے اشعار بآسانی آپ تک پہنچا سکوں۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اور اس پلیٹ فارم کو اور لوگوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ خداوند آپ کو برکت دے۔ آمین۔
گیت:پاک روح کے دریا میں ہم ڈوب جائیں گے۔
LYRICS
پاک روح کے دریا میں ہم ڈوب جائیں گے
تو پیار ہمارا ہے ہم تجھ میں کھو جائیں گے
1
جینے کا سلیقہ یسوع تو نے سکھایا ہے
زندگی کا جام یسوع تو نے پلایا ہے
2
تو نے میرے زخموں پہ مرہم لگایا ہے
تیرے ہی لہو نے مجھے اپنا بنایا ہے
3
تیرا کلام یسوع تیری زبان ہے
بدلے دلوں کو کیا شیریں بیاں ہے
Download as Image Below 👇🏻
Please support us: Share & Don't Forget To Comment
Glory To God.
HE'S Coming Soon...

Comments
Post a Comment